واشنگٹن (آئی این پی) امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے کہا ہے کہ پاکستان میں صحت کے متعلق ہر مہم کو اب شک کی نظر سے لیا جاتا ہے۔ اسامہ کے ڈی این اے کے لئے چلائی جانے والی جعلی مہم کے بعد پاکستان میں اب ہر ایسی سرگرمی کو امریکی خفیہ ایجنسی کا کوئی پروگرام سمجھاجاتا ہے۔ اس تناظر میں اسامہ کےلئے جعلی ویکسی نیش مہم سی آئی اے کی غلطی تھی، اس سلسلے میں صرف سی آئی اے کے آپریشن کو مورد الزام ٹھہرانا مناسب نہیں۔کچھ مسلمان معاشروں میں پولیو کے متعلق سازشی نظریات موجود ہیں۔ اسامہ کے واقعہ سے قبل پولیو کو اسلامی شریعت کے مطابق ناصاف سمجھا گیا،کہا گیا کہ اس میں ایڈز وائرس موجود ہیں اور یہ مسلمانوں کو اقلیت میں تبدیل کرنے کےلئے بنائے گئے ہیں،اس طرح کے مشکوک ماحول میں پاکستان میں والدین کا قطرے پلانے سے انکار بھی ایک مسئلہ ہے، پاکستان میں 48 گھنٹوں میں 9 پولیو ورکر ز کا قتل طالبان کے آپریشن کے منظم اور مہلک ہونے کی عکاسی کرتا ہے۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق کراچی اور دیگر علاقوں میں ان کے حملے انسدا د پولیوکی مہم ختم کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ عالمی سطح پر بیماری کےخلاف کوششوں کو اس سے زیادہ دھچکا کبھی نہیں لگا۔گزشتہ کچھ دہائیوں سے دنیا بھر سے اس وائرس کا تقریباًخاتمہ ہو چکا ہے اور99 فیصد سے زیادہ پولیوکا انفیکشن ختم کردیا گیا۔
امریکی اخبار
اکبر گجر