گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) وفاقی سےکرٹری پانی و بجلی نرگس سےٹھی نے کہا ہے کہ پاور سیکٹر مےں انقلابی تبدےلےوں کا دور شروع ہو چکا ہے۔ اب ہمےں دوسروں سے زےادہ محنت اور کام کر کے نئی صبح کا آغاز کرنا ہے۔ اِن خیالات کا اظہار انہوں نے گیپکو ہیڈ کوارٹر میں گیپکو کے سینئر افسران کے ساتھ ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو محبوب عالم نے کمپنی کی کارکردگی بارے بریفنگ دی اور مختلف امور پر روشنی ڈالی۔ نرگس سیٹھی نے ڈسٹری بےوشن کمپنےوں کو ہداےت کی ہے کہ گھرےلو صارفےن کی کم از کم لوڈ شےڈنگ کی جائے اور شہری و دیہی فیڈروں پہ مساوےانہ لوڈ شےڈ نگ کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ آپ عوام مےں اپنا امےج بہتر کرنے کےلئے کارکردگی مےں بہتری لا کر کسٹمر کےئر کے کلچر کو پروان چڑھائےں۔ وفاقی سیکرٹری نے کہا کہ بجلی چوروں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے بجلی چوری ختم کرنے اور ریکوری بڑھانے پر زوردیا اورصارفین کی شکایات کو فوری طور پر دور کرنے کی ہدایت کی۔