کسان بورڈ نے 26 دسمبر کو چنیوٹ میں شوگر ملز کے گھیراﺅ کی دھمکی دیدی

Dec 23, 2012

لاہور (نیوزرپورٹر) شوگر ملز انتظامیہ کی ملی بھگت سے مڈل مین علاقے میں پرائیویٹ کنڈے لگا کر کاشت کاروں سے سستے بھاﺅ گنا خرید کر 140تا150روپے من کے حساب سے نقد ادائیگی کر رہے ہیں اور ناجائز کٹوتیاں کر کے کاشت کاروں کا استحصال کیا جا رہا ہے۔ صدر کسان بورڈ سردار ظفر حسین نے بتایا کہ حکمرانوں کی شوگر ملیں بھی لوٹ مار کے اس عمل میں شامل ہو چکی ہیں وزیر اعلیٰ پنجاب اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی بنائیں ۔ انھوں نے کہا کہ اگر شوگر ملز انتظامیہ نے گنے کے کاشت کاروں کا استحصال بند نہ کیا تو 26 دسمبر کو رمضان شوگر ملز کا گھیراﺅ کیا جائے گا۔

مزیدخبریں