ملک کے بالائی علاقے انتہائی سردی کی لپیٹ میں آگئے، برف باری کا سلسلہ تھم جانے کے باوجود بیشترعلاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرگیا ہے۔

ملک کے بیشتربالائی علاقوں میں سرد ہواؤں نے لوگوں کوگھروں تک محدود کردیا ہے۔ کاروباری علاقے سنسان پڑے ہیں اور سڑکوں پر ٹریفک بھی معمول سے انتہائی کم ہے۔ سب سے کم درجہ حرارت اسکردومیں منفی پندرہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ جہاں سخت سردی کے باعث نلکوں میں پانی جم گیا ہے۔ لوگ گھروں کوگرم رکھنے کے لیے انگیٹھیاں جلا رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے۔

ای پیپر دی نیشن