مایہ ناز بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے آخرکار ون ڈے کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا۔ ریکارڈز کےبادشاہ لٹل ماسٹر نے بھارتی بورڈ کو خط لکھ کر اپنےفیصلےسےآگاہ کیا۔

Dec 23, 2012 | 17:15

خصوصی رپورٹر

بی سی سی آئی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ ماسٹر بلےباز نے بورڈ کو لکھے گئے خط میں کہا ہےکہ ورلڈ کپ جیتنے والی بھارٹی ٹیم کا حصہ ہونا انکی سب سے بڑی خواہش تھی جو پوری ہوگئی، اپنےکیریئر میں کرکٹ کو بھرپور انداز سےانجوائےکیا، ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کافی کٹھن تھا تاہم نوجوان کھلاڑیوں کو بھی موقع ملنا چاہئے۔ سچن ٹنڈولکر کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ کا دفاع کرنےکیلئے ٹیم کو ابھی سےتیاری کرنا ہوگی اور وہ ٹیم کےشاندار مستقبل کیلئےدعاگو ہیں۔ ماسٹر بلاسٹر سچن ٹنڈولکر کا ون ڈے کیرئیر تیئس برسوں پرمحیط رہا، انھوں نےاپنا پہلا اور آخری میچ پاکستان کےخلاف ہی کھیلا۔ لٹل ماسٹر ٹنڈولکر نے ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ اٹھارہ ہزار چارسو چھبیس رنز بنا رکھےہیں۔ سچن نے اپنےون ڈے کیرئیر میں انچاس سنچریاں اور چھیانوے نصف سنچریاں سکور کیں جبکہ انکے ون ڈے اعزازات میں ایک ڈبل سنچری سکوربھی شامل ہے۔

مزیدخبریں