جاپان کےبادشاہ اکی ہیٹو نے امپیریل پیلیس کے باہر جمع ہونے والے لوگوں کا خیرمقدم کیا۔
مقامی ذرائع ابلاغ کےمطابق محل کے دروازے صبح ہی کھول دئےگئےتھےجہاں ہزاروں افراد بادشاہ کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کیلئے پہنچ گئے۔ اس موقع پر بادشاہ اکی ہیٹو نےمحل کی بالکنی سے خطاب کیا۔ انہوں نےجاپانی عوام کیلئے نیک تمناوں اور خوشحالی کی دعائیں کیں اور لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔ انکے ساتھ ان کی بیوی ملکہ میچیکو اور بیٹے ولی عہد پرنس ناروہیٹو اور اہلخانہ موجود تھے۔ بادشاہ اکی ہیٹو اپنےوالد ہیروہیٹو کی وفات کےبعد جاپان کے بادشاہ بنے اور اس دوران انہوں نے بادشاہت کو عام شہریوں کی سطح پر لانےکیلئے کئی اقدامات کئے۔
جاپان کےبادشاہ اکی ہیٹو کی اناسی ویں سالگرہ کے موقع پر ہزاروں افراد شاہی محل کےسامنےجمع ہوگئے۔
Dec 23, 2012 | 17:21