مزار شریف (اے ایف پی) جرمنی کی پہلی خاتون وزیردفاع نے اچانک افغانستان کا دورہ کیا اور صدر کرزئی سے مطالبہ کیا وہ امریکہ کے ساتھ سکیورٹی معاہدے پر دستخط کریں۔ ارسولا وون ڈرلیون نے مزارشرف میں اپنے فوجیوں سے ملاقات بھی کی۔ یہ معاہدے ہمارے مفاد میں ہے۔ امید ہے کہ کرزئی جلد دستخط کر دیں گے۔ یاد رہے جرمن کے 3 ہزار فوجی افغانستان میں تعینات ہیں۔ جرمن نے 2014ءکے بعد بھی یہاں فوجیں رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ لیون نے کہا اگر معاہدے پر دستخط نہیں ہوئے مقامی فورسز کمزور ہونگی اور طالبان کارروائیاں تیز کر دیں گے۔
جرمن خاتون وزیرخارجہ کا دورہ¿ افغانستان‘ کرزئی سے سکیورٹی معاہدے پر دستخط کا مطالبہ
جرمن خاتون وزیرخارجہ کا دورہ¿ افغانستان‘ کرزئی سے سکیورٹی معاہدے پر دستخط کا مطالبہ
Dec 23, 2013