لاہور(آئی این پی) اداکارہ نرگس نے کہا ہے کہ مجھے فلموں اور اسٹیج ڈراموں میں کام کرنے کی پیش کش ہورہی ہے لیکن میں شوبز سرگرمیوں میں دوبارہ حصہ نہیں لوں گی‘ آج بھی فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے دعا گو ہوں۔ ’’آئی این پی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نرگس نے کہا کہ میں نے فلم اور اسٹیج پر جتنا عرصہ کام کیا ہمیشہ معیار کو ترجیح دی ہے اور آج بھی شائقین میرے کام کو سب سے زیادہ پسند کرتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے اب بھی فلموں اور اسٹیج ڈراموں میں کام کرنے کی پیش کش ہو رہی ہے لیکن میں کسی بھی شوبز سرگرمی میں حصہ نہیں لوں گی۔