لیبیا:وزیراعظم علی زیدان کیخلاف درجنوں افراد کا احتجاجی مظاہرہ

 طرابلس (این این آئی‘ اے پی پی) لیبیا کے شہرطرابلس میں وزیراعظم علی زیدان کے خلاف درجنوں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین چاقوں سے مسلح تھے اور انہوں نے لیبیا ٹیلی کام اینڈ ٹیکنالوجی کے ہیڈکوارٹر پر دھاوا بول دیا۔ لیبیا ٹیلی کام کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ مظاہرین کے حملے کے باعث 8 گھنٹوں تک انٹرنیٹ سروس معطل رہی۔ تاہم بعد ازاں سروس کی بحالی کا عمل مکمل کیا گیا۔ مظاہرین وزیراعظم علی زیدان کے استعفیٰ کا مطالبہ کررہے تھے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...