لاہور (خبرنگار) وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی زیرصدارت گذشتہ روز ویڈیو لنک کے ذریعے صوبے کے 9ڈویژنوں میں حضرت امام حسینؓ کے چہلم اور کرسمس کے موقع پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس3گھنٹے سے زائد تک جاری رہا۔ وزیر اعلیٰ نے ہر ڈویژن سے تعلق رکھنے والے وفاقی و صوبائی وزرائ، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی،کمشنرز اور آرپی اوز سے فرداً فرداً امن و امان کے قیام کے لئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں دریافت کیا اور سکیورٹی انتظامات کو مزید سخت کرنے کے لئے ضروری ہدایات جاری کیں۔