شہبازشریف کی خصوصی دعوت پر 6 رکنی بھارتی وفد واہگہ کے راستے لاہور پہنچ گیا

لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی خصوصی دعوت پر بائیو ماس انرجی پراجیکٹ کے ماہرین کا 6 رکنی بھارتی وفد واہگہ کے راستے لاہور پہنچ گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید نے واہگہ بارڈر پر بھارتی وفد کا استقبال کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری زراعت ڈاکٹر اعجاز منیر اور اعلیٰ حکومتی عہدیدار بھی انکے ہمراہ تھے۔ لاہور آنے والے بھارتی وفد کی قیادت پون پیر سنگھ کر رہے ہیں۔ بھارتی وفد میں پرمبنس سنگھ رومانا، بلور سنگھ، کنور جیت سنگھ ساندھو، ہارش آؤلا اور سکھبیر سنگھ شامل ہیں۔ بھارتی وفد لاہور کے 5 روزہ دورے کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب سمیت اعلیٰ حکومتی عہدیداروںسے ملاقات کریگا۔ بھارتی وفد کے دورے کا مقصد توانائی کے شعبے میں باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔

ای پیپر دی نیشن