سونے کی درآمد میں 136.45 فیصد کا اضافہ

سونے کی درآمد میں 136.45 فیصد کا اضافہ

اسلام آباد (این این آئی) رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران سونے کی درآمد میں 136.45 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی تا اکتوبر 2013ءکے دوران 138.15 ملین ڈالر کا سونا درآمد کیا گیا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 58.424 ملین ڈالر کا سونا درآمد کیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چار مہینوں کے دوران 79.726 ملین ڈالر مالیت کا زائد سونا درآمد کیا گیا ۔

ای پیپر دی نیشن