ترک وزیراعظم طیب اردگان لاہور پہنچ گئے، شہباز شریف نے استقبال کیا

ترک وزیراعظم طیب اردگان لاہور پہنچ گئے، شہباز شریف نے استقبال کیا

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) ترک وزیراعظم طیب اردگان رات گئے دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ان کا لاہور ائرپورٹ پر استقبال کیا۔ ترک وزیراعظم کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی جبکہ آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ انکے ہمراہ 40 رکنی وفد بھی آیا ہے ۔ ترک وزیراعظم رائےونڈ جائیںگے اور ایچی سن کالج کی ایک تقریب میں بطور مہمان خاص شریک ہوں گے۔ وزیراعظم نوازشریف معزز مہمان کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے جس کے بعد دونوں ممالک کے مابین مفاہمت کی مختلف یادداشتوں پردستخط ہوںگے اور بزنس فورم کا انعقاد ہوگا۔ مزید بتایاگیا ہے کہ ترک وزیراعظم رجب طیب اردگان شاعر مشرق علامہ محمد اقبال ؒ کے مزار پرحاضری بھی دیںگے اور بادشاہی مسجد بھی جائیںگے۔ ترک وزیراعظم منگل کے روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کیلئے روانہ ہو جائیں گے جہاںانکی وزیراعظم محمد نوازشریف اور بعد ازاںوفود کی سطح پر بھی ملاقاتیں شیڈول ہیں۔ اسلام آباد میںبھی پاکستان اور ترکی کے درمیان مختلف شعبوں میں مختلف یادداشتوں پردستخط کئے جائیںگے۔ صدر مملکت ممنون حسین ایوان صدر میں ترک وزیراعظم کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔ مقامی تاجروں سے ملاقات بھی کریں گے۔ ترکی کے وزیر اعظم کے لاہور اوراسلام آباد میںقیام کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔
ترک وزیراعظم

ای پیپر دی نیشن