پشاور کے معصوم بچوں نے اپنی جانوں کی قربانی دیکر قوم کو متحد کر دیا: احسن اقبال

اسلام آباد ( آئی این پی ) وفاقی وزیر برائے ترقی ومنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پشاور کے معصوم بچوں نے اپنی جانوں کی قربانی دے کر پوری قوم کو متحد کردیا ، دہشتگردی کے خلاف قومی لائحہ عمل تیار کرنے میں کامیاب ہوئے ، دنیا بھر میں کوئی ملک پالیسیوں اور استحکام کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتا ، آگے جانے کیلئے استحکام پر کوئی سمجھوتا نہیں کرنا ہوگا ۔ وہ پیر کو یہاں اسلام آباد میں سرکاری شعبے میں اصلاحات سے متعلق سیمینار سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ایڈہاک ازم سے کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا، 60کے عشرے میں پاکستان کئی ملکوں کی مدد کرتا تھا ، مستحکم ماحول کے بغیر اصلاحات بھی کامیاب نہیں ہوسکتیں ۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے 14برس سے انرجی کیلئے ڈے ٹو ڈے آپریشنل کام ہوا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...