کراچی (آئی این پی) کورکمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ نے کہا ہے کہ سانحہ پشاور دہشت گردوں کی حیوانیت کاثبوت ہے ،دہشت گردی اور انتہا پسندی ملک کی جڑوں کوکھوکھلا کر رہی ہے،انتہا پسندی اور منشیات کے خلاف سب کو مل کر جہاد کرنا ہوگا، کوسٹ گارڈ کی کوششوں سے منشیات ، انسانی سمگلنگ میں کمی ہوئی۔وہ پیر کوکراچی میں پاکستان کوسٹ گارڈ کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ کراچی میں سادہ اور پروقار تقریب میں مہمان خصوصی لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ کو 425 پاس آؤٹ ہونے والے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی اور مارچ پاسٹ کیا ۔لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔اس موقع پر پاس آؤٹ ہونے والے جوانوں میں اعزازات بھی تقسیم کئے گئے۔ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ نے اپنے خطاب میںکہا دہشت گردی اور انتہا پسندی ملک کی جڑوں کوکھوکھلا کر رہی ہے ، دہشت گردی کے خلاف مل کر لڑنا ہوگا۔
سانحہ پشاور دہشتگردوں کی حیوانیت کا ثبوت ہے: کور کمانڈر کوئٹہ
Dec 23, 2014