بھکر (آن لائن) بھکر سے غلیظ سیاست کے خاتمہ کا مشن لیکر آیا ہوں کرپشن، زمینوں پر ناجائز قبضے کرنے اور مذہبی منافرت پھیلا کر سیاسی مقاصد حاصل کرنے والوں کے دن گنے جا چکے ہیں۔ حلقہ کے مینڈیٹ کے ساتھ مسلم لیگ (ن) کو جوائن کروں گا۔ یہ بات آزاد نومنتخب ایم پی اے انعام اللہ خان نیازی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹ کی سیاست دینے والے نوانی برادران نے ہمیشہ عوام کو نقصان پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک وائٹ پیپر جاری کریں گے جس میں ان برادران کی کرپشن کے واضح ثبوت ہوں گے۔