ایل پی جی کی قیمت میں مزید 20 روپے کلواضافہ

Dec 23, 2014

لاہور (نیوز رپورٹر) سوئی گیس کی بندش اور کم پریشر کے باعث ایل پی جی کی مانگ بڑھنے سے قیمتوں میں مزید 20 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا، فی کلو قیمت 180 روپے تک پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق سردی کی شدت بڑھنے سے سوئی گیس کی بندش اور کم پریشر کے باعث ایل پی جی کی مانگ بڑھنے سے قیمتوں میں آئے روز اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ گزشتہ روز بغیر کسی نوٹیفکیشن کے قیمت میں 20 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا جس کے باعث فی کلو قیمت 180 روپے تک جا پہنچی ہے جبکہ گھریلو سلنڈر 260 روپے اضافے سے 2340 جبکہ کمرشل سلنڈر 900 روپے اضافے سے 8100 روپے تک جا پہنچا ہے۔ ایل پی جی فروخت کرنے والوں کا کہنا ہے کہ مانگ بڑھنے سے سپلائی کم مل رہی ہے جبکہ ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے بھی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔ دوسری طرف لاہور میں ایل پی جی کی مختلف قیمت وصول کی جارہی ہے جو 180 سے 200 روپے تک ہے۔

مزیدخبریں