میڈرڈ (این این آئی + بی بی سی)سپین کی عدالت نے شہزادی کرسٹیناکیخلاف بدعنوانی کے الزامات کے تحت مقدمہ چلانے کاحکم دیدیا۔ کرپشن کے مقدمے کا سامناکرنیوالی شاہی خاندان کی وہ پہلی شخصیت ہیں۔ سپین کے بادشاہ فلپ ششم کی بہن شہزادی کرسٹینا کے خلاف بالئیریک کی ہائیکورٹ نے ٹیکس فراڈ کیس میں مقدمہ چلانے کا حکم دیدیا ہے۔ شاہی جوڑے کیخلاف غیر قانونی طور پر رقوم کی منتقلی اور کمپنی کے فنڈز کو گھریلو اخراجات کیلئے خرچ کرنے کے الزامات ہیں۔ شہزادی کرسٹینا اور انکے شوہر نے الزامات کی تردید کی۔
سپین کی عدالت کا کرپشن پر شہزادی کرسٹینا کیخلاف مقدمہ چلانے کا حکم
Dec 23, 2014