لاہور(وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے عدالت عالیہ کے ملازمین کو جوڈیشل الائونس کے بقایاجات کی عدم ادائیگی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے قرار دیا ہے کہ اگر آئندہ سماعت تک بقایاجات کا معاملہ حل نہ ہوا تو سیکرٹری خزانہ کیخلا ف توہین عدالت کی کارروائی کی جائیگی۔ ہائیکورٹ کے افسر ریاض علی زیدی کی درخواست پر وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ایک ماہ قبل ہائیکورٹ نے چار سال کے بقایاجات کو ادا کرنے کا حکم دیا تھا مگر ایک ماہ گزرنے کے باوجود رقم ادا کی گئی نہ ہی رقم کی ادائیگی سے متعلق کوئی شیڈول عدالت میں جمع کرایا گیا ہے۔ عدالت نے سرکاری وکیل کی استدعا پر مزید سماعت 29 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
عدالت عالیہ کے ملازمین کوجوڈیشل الائونس کے بقایا جات دینے کا سخت نوٹس معاملہ حل نہ ہوا تو سیکرٹری خزانہ کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی ہوگی: ہائیکورٹ
Dec 23, 2014