اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تحریک انصاف نارتھ ریجن پنجاب کے صدر صداقت عباسی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ اپنے استعفے میں انہوں نے کہا کہ مجھے دو ایم پی اے عارف عباسی اور راجہ راشد حفیظ سمیت چھ ورکروں کے ساتھ دھرنا میں جھگڑے پر معطل کیا گیا تھا جس کی انکوائری کمیٹی نے مجھے تمام الزامات سے بری کردیا ہے جس کے بعد میں ضروری سمجھتا ہوں کہ عہدے سے مستعفی ہوجائوں۔ میری پارٹی کسی اور موزوں شخص کو یہ عہدہ دیدے اب اس عہدے پر پارٹی کے ساتھ نہیں رہ سکتا۔