حکومت،تحریکِ انصاف مذاکرت،جوڈیشل کمشن کے قیام پر بات چیت کا20واں دور آج متوقع

اسلام آباد(محمد نوازرضا،وقائع نگارخصوصی) حکومت اور تحریکِ انصاف کے درمیان آج جوڈیشل کے قیام پر مذاکرات کا20واں دورہونے کا امکان ہے۔ وفاقی وزیرخزانہ و اقتصادی امور وحکومتی ٹیم کے سربراہ سینیٹر اسحاق ڈار نے نوائے وقت سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت اور تحریکِ انصاف کے درمیان آج مذاکرات کا اہم دور ہوسکتاہے تحریکِ انصاف کی ٹیم سے رابطہ قائم جائے گا انہوں نے جوڈیشل کمشن کے بارے میں تفصیلات بتانے سے گریز کیا تاہم انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ رواں ہفتے میں پیشرفت کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت اور تحریکِ انصاف جوڈیشل کے قیام پر متفق ہوگئی ہے صرف دونوں اطراف سے کمشن کے قیام کے بارے میں الفاظ کے استعمال پر بات چیت کی جارہی ہے۔حکومت جوڈیشل کشمن کو بااختیار بنانا چاہتی ہے اس پر کوئی پابندی نہ لگائی جائے اس کی رپورٹ کی مدت کا تعین نہیں کرنا چاہتی اور نہ جوڈیشل کمشن کے ارکان پر تحریکِ انصاف کا مطالبہ تسلیم کرنے کیلئے تیارہے البتہ حکومت جوڈیشل کمشن کا قیام سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی صوابدید پر چھوڑنا چاہتی ہے بصورت دیگر ریٹائر ججوں پر مشتمل کشمن قائم کردیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن