لاہور (کلچرل رپورٹر) لاہور آرٹس کونسل (الحمرائ) میں تھیٹر ڈراموں میں تمام ترا خلاقی قواعد و ضوابط کی پاسد اری کی جاتی ہے یہ بات ایگز یکٹو ڈائر یکٹرلاہور آرٹس کونسل کیپٹن (ر)عطاء محمدخان نے کہی انہوں نے کہا کہ لاہور آرٹس کونسل ایک سرکاری ادارہ ہے جہاں تھیٹر ڈراموں میں فحاشی کا نام ونشان بھی نہیں ہوتا،فیملی کے ساتھ بیٹھ کر ڈرامہ دیکھا جا سکتا ہے لہٰذا عوام کو آگا ہ کیا جاتا ہے کہ لاہور آرٹس کونسل (الحمرائ)ایک سرکاری ادارہ ہے جبکہ الحمراء تھیٹر (بھٹہ چوک) ایک پرائیوٹ تھیٹر ہے ‘ واضح فرق سمجھا جائے۔واضح رہے کہ لاہور آرٹس کونسل الحمرا کی طرف سے الحمراء (بھٹہ چوک) کو قانونی نوٹس بھجوایا جا چکا ہے کہ وہ اپنے نام میں تبدیلی یقینی بنائیں۔
الحمرا آرٹس کونسل کے سٹیج ڈراموں میں فحاشی نہیں فیملی کے ساتھ دیکھے جا سکتے ہیں : ایگزیکٹو ڈائریکٹر
Dec 23, 2014