قائداعظم ٹرافی، پہلی اننگز میں نیشنل بنک کے8 وکٹوں کے نقصان پر239 رنز

کراچی (سپورٹس رپورٹر) قائداعظم ٹرافی گولڈ لیگ کے فائنل کے پہلے روز نیشنل بنک نے سوئی نادرن گیس کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز بنا لئے۔ محمد نواز 76 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، قیصر عباس 56 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ ہیں۔ منظور خان نے تین اور اظہر علی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو نیشنل سٹیڈیم، کراچی میں شروع ہونے والے پانچ روزہ فائنل میں سوئی نادرن گیس کے کپتان توفیق عمر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ نیشنل بنک کی اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا اور اس کی پہلی 3 وکٹیں 26 کے مجموعی سکور پر گر گئیں، تینوں کھلاڑیوں کو منظور خان نے آئوٹ کیا۔ اس موقع پر محمد نواز اور عمر وحید نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور 106 رنز کی شراکت قائم کرکے سکور 132 تک پہنچا دیا۔ محمد نواز 76 رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے کے بعد اظہر علی کی گیند پر سٹمپ ہوگئے۔ عمر وحید بدقسمت رہے اور 48 رنز بناکر رن آئوٹ ہوگئے۔ پہلے دن کھیل کے اختتام تک نیشنل بنک نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز بنا لئے۔ قیصر عباس 56 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ ہیں۔ سوئی نادرن گیس کی جانب سے منظور خان نے تین اور اظہر علی نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...