پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےرانا مشہود کا کہنا تھا کہ حکومت سکول کالجزاور یونیورسٹیوں کی سیکیورٹی کیلئے تمام احتیاطی تدابیر پر احسن طریقے سے کام کررہی ہے جس کی روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ بھی تیار کی جارہی ہےرانا مشہود نےکہاکہ اس وقت پاکستان اپنی بقا کی جنگ لڑ رہا ہے جس کیلئے آپریشن ضرب عضب خاص اہمیت رکھتا ہےدہشت گردی کے خاتمے کیلئے عوام اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور مشتبہ افراد پر نظر رکھیں