گلگت بلتستان کے پہاڑوں پر برف باری سے رابطہ سڑکیں بند ہوگئی ہیں بلوچستان کے کچھ علاقوں میں بارش سے سردی مزید بڑھ گئی اورپنجاب کے بیشتر علاقوں میں دُھند سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے،،

Dec 23, 2014 | 13:51

 گلگت بلتستان میں استور،غذر اور قریبی علاقوں میں تیسرے روز بھی برف باری کا سلسلہ جاری ہے  برف پڑنے سے استور کے بالائی علاقوں میں رابطہ سڑکیں بند ہوگئی ہیں، جس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے ،بلوچستان کے ضلع حب اور گردونواح میں ہلکی بارش کے بعد موسم مزید سرد ہوگیا ہے  بلوچستان کے شمالی علاقوں قلات،زیارت ،چمن ،پشین اور دیگر علاقوں میں شدید سردی سے نظام زندگی متاثر ہورہا ہےپنجاب کے بیشتر علاقوں میں دُھند کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل پڑا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔مالاکنڈ ،ہزارہ ،گلگت بلتستان ،کشمیر اور ملحقہ علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی توقع ہے

مزیدخبریں