وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی لال مسجد کےخطیب مولانا عبدالعزیزکےسانحہ پشاورکےحوالےسےمتنازعہ بیان کے خلاف سول سوسائٹی کےاحتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے،سول سوسائٹی کےنمائندوں کی جانب سےاسلام آباد کے تھانہ آبپارہ کےسامنے احتجاجی مظاہرہ کیا،اس موقع پرسول سوسائٹی کی جانب سےدرج کرائی گئی ایف آئی آرمیں مدعیوں کےبیانات درج کئےگئے،مظاہرین سےخطاب کرتے ہوئےمقررین کا کہنا تھا کہ مولانا عبدالعزیز کا بیان موجودہ حالات میں ناقابل قبول ہے،مولانا عبدالعزیزکی جانب سے معافی مانگنا کافی نہیں،مظاہرین نےپشاورکےشہدا کی یاد میں شمیں بھی روشن کیں۔