الیکشن کمیشن آف پاکستان کےنئےسربراہ سرداررضا خان کے حکم پرالیکشن کمیشن نےایک سرکلرکےذریعےالیکشن کمیشن کے عملے کی میڈیا سے بات چیت پر مکمل پابندی عائد کی ہے۔ الیکشن کمیشن کے سرکلرمیں سیکرٹری الیکشن کمیشن عثمان علی کوہدایت کی گئی ہے کہ اگر الیکشن کمیشن ضرورت محسوس کرےگا توصرف سیکرٹری الیکشن کمیشن کواختیار ہے کہ وہ میڈیا سے بات چیت کرے۔سیکرٹری کے علاوہ اگرالیکشن کمیشن کاعملہ میڈیا سے بات چیت کرے گا تواس کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی ۔ سرکلرکےبعد الیکشن کمیشن کےعملےنےمیڈیا سےرابطے محدود کر دئیے ہیں،میڈیا کا بھی الیکشن کمیشن میں داخلہ محدود ہوگیا ہے،میڈیا کی جانب سےالیکشن کمیشن کے حوالےسےاضافی بیلٹ پیپرزکی چھپائی سمیت دھاندلی کے حوالےسےمیڈیا میں خبریں عام تھیں، نئےچیف الیکشن کمشنرکی جانب سے حکومت سے پراڈو گاڑی کی فرمائش کےبارے میں بھی میڈیا میں خبریں سامنےآئی تھیں،