وزیراعلٰی پنجاب محمد شہباز شریف سے ڈنمارک کے سفیر جیسپر مولر سورنسن نے ملاقات کی،، ڈنمارک کے سفیر نے سانحہ پشاور کی مذمت کی اور معصوم بچوں اور اساتذہ کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا

ایوان وزیراعلٰی لاہور میں ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ، ری نیو ایبل انرجی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ڈنمارک کے سفیر جیسپر مولر سورنسن نے سانحہ پشاور کی مذمت بھی کی اور معصوم بچوں اور اساتذہ کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔۔ وزیراعلٰی پنجاب کا کہنا تھا کہ پوری قوم دہشت گردوں کے خلاف متحد ہو چکی ہے اور اب دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا وقت آن پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ری نیو ایبل انرجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ ڈینش کمپنیاں پنجاب میں ری نیو ایبل انرجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔

ای پیپر دی نیشن