جاپان کے بادشاہ اکی ہیٹو کی سالگرہ کے کے موقع پر شاہی محل کے دروازے صبح ہی کھول دئیے گئے تھےجہاں ہزاروں افراد بادشاہ کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کیلئے پہنچ سڑکوں کو قومی پرچموں سے سجایا گیا تھااس موقع پر بادشاہ اکی ہیٹو نےمحل کی بالکنی سے خطاب کیا۔ انہوں نےجاپانی عوام کیلئے نیک تمناوں اور خوشحالی کی دعائیں کیں اور لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔ انکے ساتھ ان کی بیوی ملکہ میچیکو اور بیٹے ولی عہد پرنس ناروہیٹو اور اہلخانہ موجود تھے۔ جاپان کے آئین کے مطابق بادشاہ قومی اتحاد اور جاپانی ریاست کا نشان ہیں۔ اور سالگرہ کے موقع پر سرکاری تقریب منائی جاتی ہے۔