شمالی کوریا نےاقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کےاجلاس میں شرکت سےانکار کردیااجلاس میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزام پر شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ کے خلاف کارروائی کا امکان ہے۔

اقوام متحدہ کےاجلاس میں شمالی کوریا کی جانب سے کی جانے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر بحث جاری ہے،،اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل نےشمالی کوریا میں انسانی حقوق کی مبینہ پامالیوں پرتحفظات کا اظہار کیا ہےاجلاس میں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ کے خلاف کارروائی کا امکان بھی ہے،، سیکیورٹی کونسل میں پہلی مرتبہ اس مخصوص حوالے سے بحث کی گئی ہے۔ شمالی کوریا نے ملک میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور بے بنیاد الزامات لگانے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کرنے سے انکار کیا ہے،، دوسری جانب امریکا نے شمالی کوریا کو دہشت گردوں کامعاون قراردینے پر غور شروع کردیا ہےشمالی کوریا نے ہیکنگ کےالزامات پروائٹ ہاؤس سمیت پورے امریکا پرحملہ کرنے کی دھمکی دےدی تھی

ای پیپر دی نیشن