افغانستان کےچیف آف جنرل اسٹاف جنرل کریمی اورایساف ونیٹوکمانڈرجنرل جون کیمپ بیل نےپاکستان کی اعلیٰ عسکری قیادت کوافغان سرزمین سےدہشتگردوں کے خاتمےکے لیےبھرپورتعاون کی یقین دہانی کرادی،

آئی ایس پی آرکےمطابق افغان نیشنل آرمی کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل کریمی اور کابل میں ایساف ونیٹو کمانڈر جنرل جون کیمپ بیل کی پاکستان پہنچے۔ انہوں نےجی ایچ کیوراولپنڈی میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔جی ایچ کیومیں سہ فریقی اجلاس میں خطےکی مجموعی سیکیورٹی بالخصوص پاک افغان سرحدی انتظام سے متعلق نکات پربھی غور کیا گیا۔دونوں کمانڈرز نے آرمی چیف سے پشاورکےواقعے پر اظہار تعزیت کیا۔افغان اورایساف کمانڈرزکا کہنا تھا کہ افغان نیشنل آرمی اور نیٹو فورسز نے افغانستان کی سرزمین پر بھرپور آپریشن شروع کردیا ہے، افغان سرزمین سے دہشتگردوں کے خاتمے کے لیےبھرپور تعاون کریں گے،آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ افغانستان میں سرحد کے قریب کالعدم تحریک طالبان کے ٹھکانوں کےخلاف آپریشن میں پاک فوج بھرپور تعاون کرے گی۔افغان نیشنل آرمی،ایساف کے ساتھ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں انٹیلی جنس معلومات بھی شئیرکی جائیں گی، ایساف اورافغان کمانڈرز نے آپریشن ضرب عضب میں پاکستانی سیکورٹی فورسز کے کردار کی تعریف کی۔

ای پیپر دی نیشن