کرسمس کی تقریب، شہباز شریف نے زمانہ طالب علمی کی یادیں تازہ کیں

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ماڈل ٹاؤن میں کرسمس تقریب کے دوران مسیحی برادری کی ملک کی تعمیر و ترقی خصوصاً تعلیم، صحت اور دفاع کے شعبوں میں قابل قدر خدمات کو بھرپور انداز میں سراہا۔ وزیراعلیٰ نے اپنے زمانہ طالب علمی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بھی لاہور کے ایک مشنری سکول میں تعلیم حاصل کی ہے اور مجھے آج بھی اپنے اساتذہ کا پیار اور ڈانٹ یاد ہے۔ خصوصاً میڈم پال کی چھڑی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ انہی اساتذہ کی محنت اور والدین کی دعاؤں کی بدولت آج میں اس مقام پر ہوں۔ وزیراعلیٰ نے مسیحی برادری کے بچوں کے ساتھ ملکر کرسمس کا خصوصی گیت بھی گایا۔ تقریب کے دوران ملک کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لئے دعا بھی کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...