لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے کرنسی سمگلنگ کیس میں سپر ماڈل ایان علی پر فرد جرم عائد کئے جانے کے خلاف دائر درخواست پر کسٹم حکام کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے 19جنوری کو جواب طلب کرلیا ۔ عدالتی حکم کے باوجود مقدمے کا ریکارڈ پیش نہیں کیا گیا۔ ایان علی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ محکمہ کسٹمز انٹیلی جنس نے ایان علی کیخلاف پانچ لاکھ ڈالر کرنسی سمگل کرنے کی کوشش کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ کسٹمز حکام نے ایان علی کو راولپنڈی ایئرپورٹ کے اس مقام سے گرفتار کیا جہاں جانے کے لئے بورڈنگ کارڈ کی ضرورت نہیں ہوتی۔کسٹم حکام نے ایان علی کو چار ماہ تک غیر قانونی حراست میں رکھا اور ان پر کوئی جرم ثابت نہیں ہوسکا۔ ایان علی کوکسی جرم میں ثبوت پیش کئے بغیر فرد جرم عائد نہیں کی جاسکتی جبکہ ٹرائل عدالت نے قوانین کے برعکس فرد جرم عائد کرنے سے قبل چالان کی مصدقہ نقل ایان علی کو فراہم نہیں کیں۔
ماڈل ایان علی پر فرد جرم عائد کئے جانے کیخلاف درخواست، کسٹم حکام سے جواب طلب
Dec 23, 2015