لاہور (نامہ نگار) چوہنگ پولیس نے 16 لاکھ روپے مالیت کے چیک ڈس آنر ہونے پر ڈی آئی جی ریلوے پولیس جواد ڈوگر کی اہلیہ آمنہ جواد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آمنہ جواد نے سلمان اکبر نامی شہری سے دو منزلہ عمارت کرائے پر لی اور ادائیگی کے لئے 16 لاکھ روپے کے پانچ چیک دیئے جو کہ بنک میں ڈس آنر ہو گئے۔