ہسپتالوں میں خناق کی ادویات وافر ہیں: ترجمان محکمہ صحت

لاہور( نیوز رپورٹر)محکمہ صحت پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ خناق کے علاج میں استعمال ہونے والی اینٹی ڈفتھیریا سیرم وائلز وافر تعداد میں سٹاک میں موجود ہے اور ہسپتالوں کو ان کی ضرورت کے مطابق یہ دوائی فراہم کی جا چکی ہے۔ترجمان نے کہا کہ مزید ضرورت کی صورت میں متعلقہ ہسپتال صوبائی سٹور سے اینٹی ڈفتھیریا سیرم حاصل کر سکتے ہیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ اینٹی ڈفتھیریا سیرم کی الائیڈ ہسپتال فیصل آباد اور دوسرے اہم ہسپتالوں میں عدم دستیابی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

ای پیپر دی نیشن