علیم خان نے جھوٹے الزامات لگائے، درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیا جائے:وکیل ایاز صادق

لاہور ( وقائع نگار خصوصی) الیکشن ٹربیونل لاہور نے این اے 122 لاہور کے ضمنی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیس کی سماعت کی ۔ دوران سماعت سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے وکیل خواجہ محمد حارث ایڈووکیٹ نے پیش ہو کر جواب داخل کرایا اور پی ٹی آئی رہنما عبد العلیم خان کی جانب سے لگائے گئے دھاندلی الزامات کو مسترد کر دیا ۔ خواجہ حارث کا کہنا تھا کہ انتخابات فوج کی نگرانی میں اور شفاف ہوئے اور الیکشن کمشن نے ایاز صادق کو فاتح قرار دیا۔ جواب میں کہا گیا ہے کہ علیم خان کے الزامات جھوٹے ہیں۔ ان کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیا جائے جبکہ عبدالعلیم خان کے وکیل نے کہا کہ 17 ہزار ووٹ ایسے ہیں جن کا پتہ این اے 122 کا نہیں جبکہ 47 ہزار ووٹ متنازعہ ہیں ان کو چیلنج کیا گیا ہے۔ عدالت نے فریقین سے آئندہ سماعت پر مزید شہادتیں طلب کر لی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...