ایساف، نیٹو کنٹینر کی چوری کے 2 مقدمات درج، 4 ملزم روپوش ہو چکے، رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی گئی

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کسٹم حکام نے نیٹو اور ایساف کے کنٹینرز کی چوری کے معامملے پر رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی گئی جس جمیں کہا گیا ہے کہ نیٹو اور ایساف کے کنٹینرز کی چوری کے دو مقدمات درج ہوئے اور چار افراد شاہد انصاری، ندیم انصاری، بلال شاہد اور علی شاہد چھاپوں پر روپوش ہو چکے ہیں۔ چھاپے بھینس کالونی اور ماڑی پور میں واقع گوداموں پر مارے گئے تھے۔ علاوہ ازیں کسٹم حکام نے گزشتہ دنوں نجی کمپنی کے دو گوداموں پر چھاپے مارے جہاں سامان سے بھرے اور خالی 458 کنٹینر برآمد کئے۔ 

ای پیپر دی نیشن