رحیم یار خان میں پی پی کا مینڈیٹ چرانے کی اجازت نہیں دینگے: بلاول بھٹو

صادق آباد (نامہ نگار) پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود‘ رکن صوبائی اسمبلی مخدوم مرتضیٰ محمود اور امیدوار چیئرمین ضلع کونسل مخدوم علی محمود نے گزشتہ روز بلاول ہائوس کراچی میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور ضلع رحیم یارخان کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا بلاول بھٹو زرداری نے بلدیاتی الیکشن میں ضلع رحیم یارخان سے شاندار کامیابی حاصل کرنے پر پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ حکمرانوں کی طرف سے تمام تر دھونس دھاندلی اور سرکاری وسائل کے بے دریغ استعمال کے باوجود ضلع رحیم یارخان کے عوام نے جرات اور دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے نامزد امیدواروں کو کامیاب کروایا ہے۔ انشاء اﷲ چیئرمین ضلع کونسل رحیم یارخان کے عہدہ کیلئے مخدوم سید علی محمود بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے۔ پیپلزپارٹی کا مینڈیٹ چرانے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائیگی، ہارس ٹریڈنگ کر کے مصنوعی طریقہ سے اگر مسلم لیگ (ن) نے زبردستی چیئرمین ضلع کونسل کا عہدہ حاصل کرنے کی کوشش کی تو ہر سطح پر مزاحمت کی جائیگی اور اسکے نتائج بھی حکمرانوں کو بھگتنا ہونگے۔ کراچی سے واپسی پر ایم پی اے مخدوم مرتضیٰ محمود نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات مفید رہی ہے، انشاء اﷲ بہت جلد چیئرمین پیپلزپارٹی عوامی رابطہ مہم کا آغاز کرینگے۔ انہوں نے ضلع رحیم یارخان کے یونین کونسلوں کے نومنتخب چیئرمینوں‘ وائس چیئرمینوں اور کونسلروں کو بھی مبارکباد دی ہے اور مخدوم سید علی محمود کو چیئرمین ضلع کونسل رحیم یارخان منتخب ہونے کیلئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...