مرید کے(نامہ نگار) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ بڑھکو خان محض دل پشاوری کیلئے سیاست کر رہے ہیں وہ وزیر اعظم اور خادم اعلیٰ کے بارے میں غیر شائستہ زبان استعمال کر کے سیاسی ماحول میں تلخی پیدا کر رہے ہیں کراچی آپریشن منطقی انجام تک پہنچا کر دم لیں گے پی پی کرپشن پر سٹپٹا رہی ہے عدالتوں کے فیصلوں پر مایوسی اور رینجرز کو اختیارات نہ دینے کے بہانے غیر جمہوری اقدام ہیں۔ اس کا اظہار انہوں نے اسلام آباد سے نوائے وقت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا رانا تنویر حسین نے بتایا ہماری حکومت نے بین الاقوامی سطح پر ملک کا امیج بہتر کیا ہے یہی وجہ ہے کہ ہمارے ہمسایہ دوست ملک نے ترقیاتی منصوبوں کے انبار لگا دیئے ہیں جبکہ پوری دنیا کا فوکس ہمارا ملک بن چکا ہے دفاعی پیداوار بجلی کے منصوبوں اور گیس میں ہم خود کفیل ہو چکے ہیں جس کے ثمرات عوام کو مل کر رہیں گے انہوں نے کہا کہ تاپی گیس منصوبہ سے گیس کی لوڈ شیڈنگ کاعذاب قوم سے ہمیشہ کیلئے ٹل جائے گا۔