چیف جسٹس از خود نوٹس لیں

مکرمی! ٹی وی کا کوئی بھی چینل آن کریں وہاں وزیراعظم کے خلاف اتنی بے سرویا اوربے ہودہ گفتگو کی جارہی ہے جو کسی عام ورکر کے خلاف بھی ایسے لب و لچے میں نہیں کی جاتی۔ نواز شریف عوام کے ووٹ لیکر وزیراعظم بنے ہیں ایسے جلسے جلوسوں، دھرنوں اور بے ہودہ گفتگو سے کوئی وزیراعظم نہیں بن سکتا وزیراعظم اور انکی فیملی کیخلاف مخالفین جو زبان استعمال کر رہے ہیں دوسرے ملکوں پر اس کا کیا اثر پڑتا ہوگا غیر مسلم تو چاہتے بھی یہی ہیں کہ پاکستان میں خانہ جنگی ہو اور انتشار کی کیفیت برقرار رہے۔ ہمارے رہنمائوں اور سیاسی قائدین کو خود اپنے ملک کی عزت اور وقار کا خیال ہونا چاہئے بہتر ہوگا چیف جسٹس از خود نوٹس لے کر 2018ء کے انتخابات تک اس طرح کے احتجاجی پروگراموں اور ٹاک شوز پر پابندی عائد کردیں۔ (فضل احمد بھٹی آف کنڈان کلاں ضلع سرگودھا)

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...