مکرمی!تحصیل دیپالپور میں گونمنٹ ہائی سکول چک گنڈا سنگھ گزشتہ ایک صدی سے یہاں کے نونہالوں کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کررہاہے یہاں کا کل سٹاف پندرہ اساتذہ پر مشتمل ہے مگر دوماہ قبل محکمہ تعلیم کی جانب سے اس سکول سے اچانک آٹھ اساتذہ کا تبادلہ کردیا گیاجس کی وجہ سے سکول انتظامیہ کو انتہائی مشکلات کا سامنا ہے خصوصاََ نویں اور دسویں جماعت کے طلبہ کوسال کے بالکل اختتام پر اس اقدام کی وجہ سے بورڈ کے امتحان میں ناکامی سامنے نظر آرہی ہے یہاں یہ بتانا بھی ضروری ہے کہ جن اساتذہ کا تبادلہ کیا گیا ہے وہ نویں اور دسویں جماعت کو ہی پڑھاتے تھے مقامی لوگوں اور طلباء کے والدین نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر ادارہ میں اساتذہ کی تعیناتی یقینی بنائی جائے تاکہ طلباء کی تعلیم کا حرج نہ ہو۔ (قاسم علی ۔۔دیپالپور )