سینٹ: سانحہ کوئٹہ پر بحث، چیئرمین کا وزیر داخلہ کے نہ آنے پر اظہار افسوس

Dec 23, 2016

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)ایوان بالا (سینٹ) نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی (ترمیمی) بل 2016ءکی منظوری دیدی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے فرحت اللہ بابر نے ترمیم کی مخالفت کی اور کہا کہ یہ ظلم ہے کہ ملازمین کو کسی بھی عدالت میں جانے سے روکا جارہا ہے لگتا ایسا ہے کہ ٹرین ٹریک سے اتر کر جا رہی ہے جس کے نتیجے میں تباہی ہوگی میں ان لوگوں کو کہنا چاہتا ہوں کم از کم ان کیلئے ایک سروس ٹربیونل ہی بنا دیں۔ سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ حکومت نے یہ بل منظور کرانا ہے لیکن ملازمین کے لئے عدالتوں کے دروازے بند نہیں کر چاہئیں اور ان کی داد رسی کے لئے کم از کم ایک سپیشل ٹریبونل ہونا چاہیے جو ایگزیکٹو کے ماتحت نہ ہو۔ چیئرمین نے شق وار منظوری کے بعد حتمی منظوری کے لئے بل پر ارکان کی رائے حاصل کی۔ ارکان نے کثرت رائے سے بل کی منظوری دیدی۔ ایوان بالا کے اجلاس کے دوران سینیٹر کرنل (ر) طاہر حسین مشہدی نے رہائشی علاقوں میں قائم سرکاری و نجی دفاتر اور سفارتخانوں کی وجہ سے سڑکیں بند ہونے سے شہریوں کو درپیش مشکلات کی جانب حکومت کی توجہ مبذول کرانے کے لئے توجہ مبذول نوٹس پیش کیا۔ وزیر مملکت برائے داخلہ انجینئر بلیغ الرحمان نے انتخابی اصلاحات پر پارلیمانی کمیٹی کی دوسری عبوری رپورٹ ایوان بالا میں پیش کردی۔ چیئرمین سینٹ نے کہا کہ ارکان تیس دن کے اندر اس حوالے سے اپنی سفارشات قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو بھجوا سکتے ہیں۔پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل کی جانب سے 1400 ایکڑ اراضی کی رہائشی اور تجارتی پلاٹوں میں مجوزہ تبدیلی کے معاملے پر سینٹ کی نیشنل فوڈ سکیورٹی کی قائمہ کمیٹی کی فالو اپ رپورٹ ایوان بالا میں پیش کردی گئی۔ علاوہ ازیں سینٹ میں کوئٹہ میں بم دھماکے میں وکلاءاور دیگر لوگوںکی شہادت پر تحریک التواءپر اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اور پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہاہے کہ سانحہ کوئٹہ کے حوالے سے جوڈیشل کمشن کی رپور ٹ میں اہم ثبوت موجود ہیں، جن کے تحت ذمہ داروں کو قانون کی گرفت میں لایا جا سکتا ہے، رپورٹ میں وزارت داخلہ کے خلاف رائے کا اظہار کیا گیا ہے،وزارت داخلہ کو اپنی صفائی پیش کرنے کا حق حاصل ہے یہ سول جج نہیں، سپریم کورٹ کے جج کی رپورٹ ہے، پارلیمانی اخلاقیات کا تقاضا ہے کہ جس شخص کے خلاف رپورٹ آ جائے وہ درست ہو یا نہ ہو بغیر کسی کے کہنے کے اپنا استعفیٰ دیدے، استعفیٰ دینے کی بجائے میڈیا میں آ کر جج اور انکوائری کے خلاف انوکھے انداز میں بات کی گئی، وزیر داخلہ نے جارحانہ انداز سے بیان دئیے ہیں اس سے لگتا ہے کہ یہ سپریم کورٹ کو پھر تقسیم کریں گے اور قاضی فائز عیسیٰ کو سجاد علی شاہ بنائیں گے۔ اس دوران پی پی پی اور مسلم لیگ(ن) کے ارکان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا اس پر سینیٹر اعتزاز احسن نے کہاکہ آج لگتا ہے حکومت کو سننے کا حوصلہ ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ کے رکن بیرسٹر محمد علی سیف نے ایوان بالا کے اجلاس کے دوران کورم کی نشاندہی کردی تاہم گنتی کرنے پر کورم پورا نکلا۔چیئرمین سینٹ نے کورم کی نشاندہی پر برہمی کااظہار کیا اورکہا کہ کورم پورا نہ ہوا تو آج جمعہ کو سائحہ کوئٹہ پر بحث نہیںکراﺅں گا۔ علاوہ ازیں ایوان بالا میں وفاقی حکومت نے بتایا کہ آئی ایم ایف سے فنڈنگ کی اب ضرورت نہیں رہی ہے۔ این ٹی ایس کے امتحان ملتوی ہونے کے بعد اس میں شریک ہونے والوں کو فیسیں واپس کرنے کے بارے میں جائزہ لیا جائے گا۔ پاکستان آئی ایم ایف پروگرام بندکرنے والے ممالک میں شامل ہے۔ یوٹیلیٹی سٹورز میں 1430 آسامیوں پر تقرری کے عمل کو روک دیا گیا ہے۔ وقفہ سوالات کے دوران وزیر مملکت برائے داخلہ انجینئر بلیغ الرحمان نے وزارت خزانہ کی طرف سے جواب دیئے۔ چیئرمین سینٹ سینٹر میاں رضا ربانی نے بے نامی جائیدادیں ممانعت بل 2016ءپر کمیٹی کی رپورٹ پیش کرنے کیلئے مزید مہلت دیدی۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ایکسپورٹ پروسیسنگ زون اتھارٹی نے ملک کے مختلف مقامات پر سات زونز قائم کئے ہیں فیصل آباد اور شیخوپورہ میں سی پیک منصوبے کے تحت ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز قائم کئے جائیں گے۔ چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے تین مختلف معامات پر منظوری کے تعین کیلئے ایجنڈے پر آنے والے تحاریک التوا نمٹا دیں۔ چےئرمےن سےنےٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ وفاقی وزےرداخلہ چوہدری نثار کے ساتھ کسی نے بدتمےزی نہےں کی حکومت کو ےہ اختےار حاصل ہے کہ اس کا کوئی بھی وزےر آکر جواب دے لےکن بہتر ےہ ہوتا کہ وزےرداخلہ خود آکر تحرےک التواءپر بحث کو سمےٹتے۔ کوئٹہ ہسپتال مےں 8اگست کو ہونے والے دہشتگرد حملے کے حوالے سے تحرےک التواءپر بحث کو سمےٹتے ہوئے وزےرمملکت برائے داخلہ بلےغ الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان مےں دہشتگردی کے واقعات مےں پہلی حکومتوں کے مقابلے مےں واضح کمی رونما ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ حال ہی مےں کوئٹہ8اگست کو ہونے والے واقعہ کی رپورٹ جو منظر عام پر آئی ہے اس کے حوالے سے وزےرداخلہ چوہدری نثار کو اپنا دفاع کرنے کا حق حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد مےں جو جلسہ ہوا وہ شہداءپاکستان کے زےر اہتمام کےا گےا تھا اور وہ ےہ جلسہ پانچ سال سے ہورہا ہے اور اسے کسی کالعدم تنظےم نے آرگنائز نہےں کےا تھا اور جن کالعدم تنظےموں کے نمائندوں نے اس مےں شرکت کی تھی ان کے خلاف آبپارہ تھانہ مےں مقدمہ درج کےا گےا ہے۔انہوں نے وزےرداخلہ کی جانب سے مولانا احمد لدھےانوی کے ساتھ ملاقات پر تنقےد کا جواب دےتے ہوئے کہا کہ وزےرداخلہ کے ساتھ ملاقات کی درخواست دفاع پاکستان کونسل کی جانب سے کی گئی تھی جو کہ کالعدم نہےں ہے انہوں نے اپنے شناختی کارڈ کے سلسلے مےں چوہدری نثار سے بات کی۔انہوں نے کہا کہ حکومت شےڈول 4 مےں آنے والی تنظےموں اور افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل مےں لا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ نےشنل اےکشن پلان پر مکمل طور پر عملدرآمد کےا جارہا ہے اور اس ضمن مےں دہشتگرد اور شدت پسند تنظےموں کے خلاف کارروائےاں جاری ہےں۔ انہوں نے کہا کہ نےکٹا کو مزید فعال بناےا جارہا ہے۔ نےکٹا کا بجٹ سوا نو کروڑ سے بڑھا کر ڈےڑھ ارب کےا گےا ہے، نےشنل کرائسز مےنجمنٹ سےل کو نےکٹا مےں ضم کےا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مختلف کارروائیوں مےں لا¶ڈ سپےکر کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف 15600سے زائد مقدمات درج کئے گئے ہےں،جن دکانوں مےں شدت پسندی اور فرقہ وارےت کے حوالے سے مواد شائع ہوتا ہے ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 70 مقامات کو بند کردےاگےا۔انہوں نے کہا کہ نےشنل اےکشن پلان کے حوالے سے وزےراعظم،وزےرداخلہ اور سلامتی کے مشےر خود رپورٹس کو مانےٹر کرتے ہےں۔ انہوں نے کہا کہ انسداد دہشتگردی فورس مےں وفاقی حکومت،چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان مےں لوگوں کی تقررےاں ہو چکی ہےں۔انہوں نے کہا کہ شدت پسندی مےں ملوث 2000 سے زائد مدارس کو ملک بھر مےں بند کےا گےا ہے۔انہوں نے کہا کہ فاٹا مےں اصلاحات لائی جارہی ہےں،شدت پسندی کے نےٹ ورک اور مواصلاتی نظام کو توڑنے کےلئے موبائل سےموں کو سو فےصد بائےومےٹرک کے ذرےعے تصدےق کی گئی ہے اور تصدےق نہ ہونے والی سموں کو بند کردےاگےا، سائبر کرائم بل لاےا گےا ہے جس کے ذرےعے سےنکڑوں غےر قانونی وےب سائٹس کو بند کردےاگےا۔انہوں نے کہا کہ ےہ تاثر غلط ہے کہ پنجاب مےں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی نہےں کی جارہی۔ انہوں نے کہا کہ وہاں پر بھرپور کارروائےاں عمل مےں لائی جارہی ہےں،کراچی مےں ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری مےں نماےاں کمی واقع ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر ملک بھر مےں بم دھماکوں اور دہشتگردی مےں نماےاں کمی آئی ہے۔
سینٹ


اسلام آباد(قاضی بلال)سینٹ میں سانحہ کوئٹہ پر بحث کی تحاریک پیش کرنے والے اکثریت سینیٹرز کی بڑی تعداد موجودنہیں تھی جس پر حکومتی و اپوزیشن اراکین نے مایوسی کا اظہار کیا ۔ جے یو آئی کے مولانا حمد اللہ نے یہاں تک کہہ دیا کہ ہمیں اپوزیشن کا فاتحہ پہلے پڑھ لینا چاہئے جنہوں نے تحریک پیش کر دی اور خود غائب ہوگئے ہیں۔ آئی ایس آئی ¾ ایف سی پر سانحہ کوئٹہ کی رپورٹ میں تنقید کی گئی ہے وزیر داخلہ اکیلے پر نہیں بلکہ پوری ریاست کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے آئی ایس آئی کسی سرداریا شخص کا نام نہیں ہے ۔ جہانزیب جمالدینی جن کا بیٹا اس سانحہ میں شہید ہوا تھا تقریر کے دوران آبدیدہ ہوگئے اور اپیل کر ڈالی کہ اپوزیشن اور حکومت کو ملک کردہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنا چاہئے ۔ بلیغ الرحمان شریف آدمی ہے اس نے کیا جواب دینا ہے وزیر داخلہ کو یہاں موجود ہونا چاہئے ۔ اجلاس میں وزیر داخلہ پر اپوزیشن نے کھل کر تنقید کی اور استفعے کا مطالبہ کر دیا ۔چیئرمین سینٹ نے قائد حزب اختلاف اور قائد ایوان کی نشستوں پر بیٹھنے کو خلاف آئین روایات قرار دیا اور سینیٹرز سے کہا کہ وہ ان کی غیر موجودگی میں ان نشستوں پر نہ بیٹھا کریں۔ تاج حیدر کے بیٹھنے ان سے اٹھنے کیلئے کہا تو اس پر وہ معذرت کرتے ہوئے اٹھ گئے ۔

مزیدخبریں