کنٹرول لائن صورتحال پر تشویش، پاکستان بھارت چاہیں تو کردار ادا کرنے کو تیار ہوں: بانکی مون

Dec 23, 2016

نیویارک(آئی این پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے پاکستان اور بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے اختلافات مذاکرات کے ذرےعے حل کریں، اگر دونوں ممالک چاہیں تو کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔ سیکرٹری جنرل کے نائب ترجمان فرحان حق نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بان کی مون نے دونوں ممالک کے درمیان کنٹرول لائن پر بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے اورکہا کہ پاکستان اور بھارت پرامن طریقے سے بات چیت کے ذرےعے اپنے اختلافات کو حل کریں۔ واضح رہے کہ بان کی مون کی 10سالہ مدت ملازمت رواں ماہ ختم ہوجائے گی۔
بانکی مون

مزیدخبریں