کراچی: شادی ہال کے واٹر ٹینک میں گر کر 4سالہ بچی جاں بحق

کراچی (اے این این) کراچی کے علاقے ٹیپو سلطان میں شادی ہال کے پانی کے ٹینک میں گر کر 4 سالہ بچی جاں بحق ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق پرنس روڈ کے رہائشی عدیل کے اہل خانہ شادی کی تقریب میں ٹیپو سلطان میں واقع مقامی شادی ہال آئے تھے جہاں کھیل کود کے دوران چار سالہ عاربش پانی کے ٹینک میں گر گئی۔ کافی دیر تلاش کے بعد جب بچی نہیں ملی تو پانی کا ٹینک چیک کیا گیا تو عاربش اس میں کی ملی۔ بچی کو فوری طور پر نجی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کر دی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...