اسلام آباد (آئی این پی)اسلام آبادسے کراچی جانے والی پروازکے 100 سے زائد مسافروں کے ٹکٹ منسوخ کردئیے گئے ،اسلام آباد ائرپورٹ پر مسافروں نے احتجاج کیا۔کراچی کے لیے پرواز پی کے 301کے 100 سے زائد مسافروں کے ٹکٹ منسوخ کردئیے گئے۔ٹکٹ منسوخ اور سیٹ نا ملنے پر مسافروں نے بینظیربھٹو ائرپورٹ پر احتجاج کیا۔مسافروں کا موقف ہے کہ چھوٹا طیارہ کراچی بھیجا گیا،اگلے روز کے ٹکٹ دئیے جارہے ہیں۔فلائٹ انکوائری کے مطابق کراچی سمیت تمام فلائٹس وقت پر روانہ ہورہی ہیں ، کسی میں تاخیر نہیں۔ ادھر پی آئی اے کے اے ٹی آر طیاروں کی انسپکشن مکمل نہ ہو سکی فیصل آباد کی 2پروازیں منسوخ مسافروں کو پریشا نی۔ تفصیلات کے مطا بق حویلیاں طیارہ حا دثے کے بعد پی آئی اے نے تمام اے ٹی آر طیارے انسپکشن کی غرض سے گرائونڈ کر دئیے تھے تا حال انکی انسپکشن کا عمل مکمل نہ ہو سکا گز شتہ روز کرا چی فیصل آباد آنے والی پرواز PK340اور فیصل آباد سے کراچی جا نے والی پرواز PK341 جہاز کم ہو نے کی وجہ سے منسوخ ہو گئی جس کی وجہ سے مسافروں کو پریشا نی کا سا منا کرنا پڑا۔
اسلام آباد سے کراچی جانے والی پرواز کے100 سے زائد ٹکٹ منسوخ، مسافروں کا شدید احتجاج
Dec 23, 2016