ماسکو/استنبول (اے ایف پی) ترکی میں قتل ہونے والے روسی سفیرآندرے کارلوف کی آخری رسومات کی ادائیگی کے بعد تدفین کردی گئی ،انکے جسد خاکی کو قومی پرچم میں لپیٹا گیا تھا،روسی صدر ولادیمر پیوٹن کی جانب سے مقتول سفیر آندرے کارلوف کو بعد از مرگ ’روسی ہیرو‘ کا خطاب بھی دیا گیا۔ آخری رسومات میں روسی صدر اور اہم ملکی شخصیات نے شرکت کی ۔آندرے کارلوف کے تابوت کو روسی پرچم میں لپیٹا گیا تھا۔ دریں اثناءترکی میں روسی سفیر کے قاتل کے 6رشتے داروں کو رہا کر دیا گیا ہے۔
سپرد خاک