اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے پراسیکیوٹر چودھری ذوالفقار مغل کیس کی روزانہ سماعت کا حکم دیا ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کو 3 ماہ میں مقدمے کا ٹرائل مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ درخواست گزار کا موقف تھا کہ درخواست گزار مقدمے کا ایک ملزم ضمانت لینے کے بعد فرار ہو گیا۔ ملزم کے فرار ہونے کے بعد گزشتہ ڈیڑھ سال سے ٹرائل التوا کا شکار ہے۔
ایف آئی اے پراسیکیوٹر قتل کیس، انسداد دہشت گردی عدالت روزانہ سماعت کرکے 3 ماہ میں ٹرائل مکمل کرے: اسلام آباد ہائیکورٹ
Dec 23, 2016