حلب سے شہریوں، باغیوں کا انخلا مکمل، شامی فوج نے فتح کا اعلان کردیا

Dec 23, 2016

نیویارک (اے این این+رائٹرز) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شام میں جنگی جرائم کی تحقیقات کے لیے ایک بین الاقوامی تحقیقاتی کمشن تشکیل دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایک قرارداد منظور کی گئی جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ شام میں جنگی جرائم کے مرتکب عناصر کے خلاف بین الاقوامی عدالتوں میں مقدمات قائم کیے جائیں گے۔جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران شام میں جرائم کی تحقیقات کے لیے آزاد اور خود مختارکمشن کی تشکیل کے حوالے سے ایک قرارداد پیش کی گئی۔ 105 ممالک نے قرارداد کی حمایت کی، 15 ممالک نے مخالفت جب کہ 52 ممالک نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔قرارداد کی حمایت میں پہلے مرحلے میں امریکہ، فرانس، برطانیہ، جرمنی، اٹلی، ترکی اور سعودی عرب شامل تھے۔حلب میں اقوام متحدہ کے 31مبصر تعینات کر دئیے۔4بسیں 11موسا پہنچ گئیں، شامی فوج نے شہر کو فتح کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے شہر پر ہمارا کنٹرول ہے۔ حلب کو واگزار کرالیا ہے۔ 6سالہ جنگ میں بڑی کامیابی قراردیا جارہا ہے۔ترک طیاروں کے داعش کے گڑھ الباب علاقے میں فضائی حملوں سے 14بچوں، 9خواتین سمیت 47مارے گئے۔

مزیدخبریں