پاکستان کریسنٹ سوسائٹی کویت کااجلاس پرنس بابر نائب صدر، سکندر فنانس سیکرٹری نامزد

Dec 23, 2016

کویت سٹی (نمائندہ خصوصی) پاکستان کریسنٹ سوسائٹی کویت کا ایک اجلاس زیر صدارت سرپرست اعلی اظہر نوید بٹ ہوا جس میں کی نامزدگی کا اعلان کیاگیا جس کے مطابق پرنس بابر کو نائب صدر اور سکندر کو فنانس سیکرٹری نامزد کیا گیا پی سی ایس کے صدر عمار بخاری نے کہاکہ ہماری تنظیم کا مقصد کویت میں پاکستانی ثقافت کو متعارف کرانا ہے اور ہر قومی ایام اور مذہبی ایام پر پاکستانی طرز پر پروگرام کئے جائیں تاکہ کویت میں بسنے والی ہماری نئی نسل کو پاکستانی ثقافت کا علم ہو پی سی ایس کے چیئرمین عدنان افضل چوہدری نے کہاکہ کویت کی سرزمین پر اپنی نوعیت کے پاکستانی ثقافت کو رنگ دے کر پروگرام کئے جارہے ہیں ۔ عاطف صدیقی، خالد نور، شریف حدیثوی، ندیم اکبر، صائمہ رانی نے بھی شرکت کی اجلاس کے بعد کویت پاکستان کی سالمیت کے لئے دعا کرائی گی

مزیدخبریں