قومی ادارہ صحت نے ملیر میں پھیلی پراسرار بیماری چکن گونیا ہونے کی تصدیق کر دی

Dec 23, 2016


کراچی (نوائے وقت رپورٹ) قومی ادارہ صحت نے کراچی کے علاقے ملیر میں پھیلی پراسرار بیماری چکن گونیا ہونے کی تصدیق کر دی۔ ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر عبدالواحد اور سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر فضل اللہ کا کہنا ہے کہ سعود آباد ہسپتال سے 5 مریضوں کے خون کے نمونے لیے گئے تھے۔ خون کے نمونے کی رپورٹ این آئی ایچ سے موصول ہو گئی ان میں سے 3 کیسز میں چکن گونیا کے وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ان 3افراد میں 11 سالہ عمر 45 سالہ اخلاق اور 9 سالہ زوہیب میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ قومی ادارہ صحت نے چکن گونیا وائرس سے متعلق ایڈوائزری جاری کر دی جس کے مطابق چکن گونیا کا مرض زیادہ خطرناک نہیں۔ بزرگ شہریوں کیلئے وائرس مہلک ثابت ہو سکتا ہے۔ چکن گونیا کی علامات میں جوڑوں کا مسلسل درد شامل ہے۔ چکن گونیا کا مرض کئی برسوں تک لاحق ہو سکتا ہے۔ چکن گونیا کیلئے تاحال ویکسین یا انجکشن تیار نہیں ہوا۔ ڈی ہائیڈریشن سے بچنے کیلئے مریض مشروبات کا استعمال کریں۔


چکن گونیا تصدیق

مزیدخبریں